نگراں وزیر اعظم، شہباز شریف نے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کر دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کر دیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم کے ناموں کی تجویز کے حوالے سے صدر مملکت کو جوابی خط لکھ دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت کا خط 5 اپریل رات 9 بجے موصول ہوا تاہم ابھی معاملہ عدالت میں ہے اور عمران خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ گلزار کا نام دیا جانا غیر قانونی ہے۔

شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم کے لیے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل ہونے سے متعلق سمری غیر قانونی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں