قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی
قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے.
پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ قابل مذمت ہے.
عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے.
ہر پندرہ دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضع ثبوت ہے.
وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں.
موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے.