وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج تاجکستان روانہ ہوں گے جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج تاجکستان جائیں گے جس کی دعوت تاجکستان کے صدر کی جانب سے دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان پاک تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے دوران شریک ممالک کی اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی تاجکستان پہنچے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء کا وفد ہوگا۔