راکا پوشی کی چوٹی سے 1 پاکستانی اور 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق چیک ریپبلک کے 2 اور پاکستان کا 1 کوہ پیما 6 ہزار 900 میٹر کی بلندی پر 5 روز سے پھنسے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے عمل میں آرمی کے ہیلی کاپٹر نے اپنا کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ان کوہ پیماؤں نے گزشتہ ہفتے راکا پوشی کی چوٹی سر کی تھی، جبکہ واپسی پر یہ تینوں کوہ پیما 6900 میٹر کی بلندی پر کئی روز پھنسے رہے۔