سندھ، این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی قائم

محکمہ تعلیم سندھ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق این ٹی ایس پاس اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایچ ار، ڈآئریکٹر ہائر ، پرائمری ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور سیکشن آفیسر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

کمیٹی اساتذہ کے تعلیمی اسناد، دستاویزات، تقرر ناموں کی تصدیق کرے گی جبکہ کمیٹی کی تصدیق کے بعد اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں