لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس میں 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
لاہور کی مقامی عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جبکہ ملزم ظاہر جدون، طاہر جدون اور وسیم نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا۔
اس سے قبل 7 ستمبر کو ہوئی سماعت میں عدالت نے مائرہ قتل کیس کے شریک ملزم طاہر جدون کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ فردِ جرم کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔
واضح رہے کہ مائرہ کے قتل کا مقدمہ ظاہر جدون اور طاہر جدون کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں درج ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کے خلاف چالان بھی پیش کیا جا چکا ہے۔
مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔