لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلسل بارش کے باعث کاہنہ میں روہی نالے میں شگاف پڑ گیا جس کے بعد نالے کا گندا پانی گاؤں میں داخل ہو گیا اور لوگ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
وادی نیلم اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کے بعد نالہ جاگراں میں طغیانی آگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اٹھ مقام کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
دوسری جانب مالاکنڈ شہر اورگرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی اور دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، زیریں سندھ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔