ایڈمنسٹریٹر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نجی اسپتال میں سینئر اداکار و لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لیے جو مدد درکار ہوگی کی جائے گی۔
اس دوران مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، عمر شریف کے علاج معالجے میں حکومت سندھ ہر طرح کا تعاون کرے گی۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔