ملک بھر میں کل 42 کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 42 کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب سے انتخابات کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ملک اسلام آباد میں انتخابات کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مانیٹرنگ سیل انتخابات کے نتائج آنے تک مسلسل کام کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مانیٹرنگ سیل انتخابات سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کیلئے احکامات جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ چاروں صوبائی الیکشن کمیشنز میں شکایات سیل قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مانیٹرنگ سیل نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔