پاکستان کا عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پرکابل کی امداد کرنےکا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی کی ضرورت ہے،عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پرکابل کی امدادکرے۔

افغانستان کی صورتحال پراقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں منیراکرم کا کہنا تھاکہ افغانستان میں داعش،القاعدہ سمیت دہشتگرد تنظیموں کوافغانستان میں پیرجمانےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم تنظیموں کوکام کرنےکاموقع نہیں ملناچاہیے،ماضی میں افغان سرزمین کوپاکستان کےخلاف استعمال کیاگیا،امید ہےافغان سرزمین دوسرے ممالک کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

منیراکرم نے کہا کہ افغان حکومت ملک میں امن اورانسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانےکیلئےتشکیل دی گئی ہے جبکہ افغانستان کےمنجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی کی ضرورت ہے،عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پرکابل کی امدادکرے۔

منیراکرم نے کہا کہ پاکستان نےافغان عوام کیلئےامدادی سامان اورطبی امدادکے3 جہازبھیجے ہیں ۔

اس کے علاوہ منیراکرم نے افغان حکومت سے یواین ایجنسی کورسائی اورتحفظ دینے کامطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں