مردان : سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رحیم اللہ یوسفزئی کی نماز جنازہ کل 11بجے ضمیر بانڈہ نزد کاٹلنگ انٹرچینج ضلع مردان میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے اسامہ بن لادن کا انٹرویو کا جس کی وجہ سے ان کو کافی شہرت ملی۔ رحیم اللہ یوسفزئی ان چند صحافیوں میں سے تھے جنہوں نے طالبان کے کارروائیوں کو رپورٹ کیا اور 1995ء میں خود قندھار گئے۔
رحیم اللہ یوسفزئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کر رہے تھے وہ ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کر چکے ۔ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے نمائندہ بھی رہے ۔افغانستان اور شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے ۔ ان کے صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 2004ء میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔