آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیراندرولا کامینارا نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں اور پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یو رپی یونین کی سفیر نے افغانستان میں پاکستان کے کردار اور افغانستان سے پاکستان کے زیرانتظام کامیاب انخلا کو سراہا۔