برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے گجر نالہ پر 6 اور اورنگی نالہ پر 4 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔
بشیر صدیقی کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر اب تک تجاوزات کے خلاف 98 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔
آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس، لیڈی سرچر، رینجرز، اینٹی اینکروچمٹ پولیس، سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔
محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل رپورٹ تیار کر لی ہے جو عدالت میں جمع کرائی جائے گی.