کراچی : ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو سات ستمبر کو ہائی ٹائیڈ کے دوران بارج اور ٹگس کے ذریعے کھینچنے کی کوشش کی جائے گی، جہاز کو ری فلوٹ کرنے کے لیے تجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کے معاملے پر جہاز راں کمپنی نے جہاز نکالنے کے لیے نیا پلان لیٹر ایم ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرا دیا ، سی میکس کمپنی نے پلان میں سالویج ماسٹر،کرین بارج ،دو ٹگس رسوں سمیت تمام تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
سی میکس کمپنی نے تکنیکی معلومات اور نقشوں سمیت پلان شعبہ ایم ایم ڈی کو جمع کرایا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کو ری فلوٹ کرنے کے لیے تجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے کرین بارج اور دو ٹگس کو جہاز سے مخصوص پر اینکر کر دیا گیا ہے اور جہاز کو کھنچنے کے لیے نئے اور مضبوط رسے حاصل کر لیے گے ہیں ، کرین بارج کے ذریعے جہاز کو رسے باندھا جائیں گے۔
سات ستمبر کو ہائی ٹائیڈ کے دوران بارج اور ٹگس کے ذریعے جہاز کھینچنے کی کوشش کی جائے گی۔
خیال رہے گزشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں ، جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دے چکی ہیں۔
کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔