ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری تجویز نہیں مانی گئی تو پھر ہم خود میدان میں آئے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے انتخابات ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جا سکتی تھی، عوام سے حق حکمرانی ہمیشہ چھینا گیا اور اب ہماری تجویز نہیں مانی گئی تو پھر ہم خود میدان میں آئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے۔ ہمارے جتنا کام تحریک انصاف اور ن لیگ والے نہیں کر سکے، اب ہم نئے جذبے اور انقلابی پالیسیوں کے ساتھ ا ٓگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے میں جا کر پیپلز پارٹی کو متحرک کر رہے ہیں۔
افغانستان کے حالات سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان سے متعلق تحفظات ہیں انہیں انسانی حقوق ملنے چاہیئں۔