پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔