پی آئی اے کا ائیر بس طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنیکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد پی آئی اے کا ائیربس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔