کراچی میں آج بھی بادل برسنےکوتیار،شہر میں موسم ابر آلودہے۔
کراچی میں بارش برسانےوالاسسٹم برقرارہے۔کراچی میں آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔۔۔دن میں آبرالودموسم کےبعدشام میں گردآلوداہواوں کےساتھ بادل برسنےکاامکان ہے۔
شہرمیں گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اورکم سے کم 39 اعشاریہ5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا اسپیل کم از کم 3دن کاہے۔ ہوسکتاہےکہ چوتھےدن تک بھی چلاجائے۔ کیونکہ اسکی لوپریشرایریاکی سوکولیشن اچھی ہے،جوتقریباًدودن تک اس ہی ایریامیں برقراررہےگی۔
کراچی میں بدھ کو سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی سمیت اندرون سندھ بارشوں کاسلسلہ کل تک جاری رہےگا۔