گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو آج صبح سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندۂ خصوصی عبداللّٰہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔
سید علی گیلانی کے نمائندۂ خصوصی عبداللّٰہ گیلانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کا جسدِ خاکی قبضے میں لیا تھا۔
عبداللّٰہ گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ نہیں معلوم کہ سید علی گیلانی کی تدفین کہاں کی گئی ہے۔
https://twitter.com/GeelaniOfficial/status/1433182732335689737?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1433182732335689737%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F978880
سید علی گیلانی کے نمائندۂ خصوصی نے الزام عائد کیا ہے کہ سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ پر تشدد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق مزارِ شہداء میں کرنے دی جائے۔
سید علی گیلانی کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورے کشمیر کو بند کر دیا گیا ہے، مواصلاتی رابطے بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو آج صبح سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق سید علی گیلانی کے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی گئی۔