مظفرآباد: آزادکشمیر حکومت نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ اور ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے فوری بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی غاصب حکومت نے وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق مقبوضہ وادی چنارمیں قابض بھارت کی درندہ صفت فوج نے سید علی گیلانی کے گھر کا نہ صرف محاصرہ کرلیا ہے۔
بھارت کی قابض افواج سید علی گیلانی مرحوم کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی پکڑ دھکڑ کے لیے چادو و چہار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چھاپے بھی مار رہی ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق سید علی گیلانی کو مزار شہدا سری نگر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔