اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر ، فواد حسین ، اور شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے
سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمان ، ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران کی شرکت۔
اجلاس کو سیالکوٹ انجنیئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کے اس 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کے لیے ایکنیک منظور ی دے چکی ہے۔ سیالکوٹ انجینیرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے آٹھویں ، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں اور ان جماعتوں کے لیے نئے نصاب کا اجرا جلد کر دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے لہذا حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے-
وفاقی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔