ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے 95 ہزار 165 روپے ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1817 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔