راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغان صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات کیےجارہےہیں۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان کے صرف فوجی پہلو پر بات کروں گا،افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں سیکورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان میں 15 اگست کے بعد تیزی سے تبدیلی آئی ،یہ تبدیلیاں ہم سب کی امیدوں سے زیادہ تیز تھیں ، افغانستان کی موجودہ صورتحال غیر متوقع تھی ، پاکستان نے پہلے ہی اقدامات کر لئے تھے ،سرحد پر نقل و حرکت کو پہلے ہی کنٹرول کر لیا گیا تھاصورتحال سے نمٹنے کیلئے چیک پوائنٹس پر دستے تعینات کئے ، افغان معاملے پر پاکستان نے ہر ممکن اقدامات کئے ، پاکستانی اقدامات کا دوری طرف بھی مثبت اثر پڑا، سرحد کی پاکستانی سائیڈ مکمل طور پر محفوظ ہے اور یہ یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال قائم رہے ۔