پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، نام نہاد نیا پاکستان میں سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے آفیشل ٹویٹر سے گزشتہ تین سال میں اشیائے خورد و نوش میں اضافے سے متعلق چارٹ پیش کر دیا جس میں گزشتہ تین سالوں کا سال 2018 کی قیمتوں سے موازنہ کیا گیا ہے ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے قیمتوں کے موازنے کے ساتھ لکھ اگیا کہ گزشتہ تین برس میں آٹے گھی اور دال جیسی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 53 فیصد تک اضافہ ہوا، حالانکہ اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سال 2018 کی نسبت کم تھیں.
In the last three years there has been an increase of up to 53% in food essentials such as flour, ghee and daals even when the international oil prices have been lower than they were in 2018. #TabahiKay3Saal pic.twitter.com/byAUZw0zbS
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) August 26, 2021