ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد مقرر کردی گئی ہے اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 0.2 فیصد شرح مقرر کر دی گئی ہے۔