محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور رات و صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔