شہرقائد میں برساتی نالوں سےغیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجر نالے پر 6 مقامات پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ اورنگی نالے کے 4 مقامات پر اور محمود آباد نالے پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔
بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈایریکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔
بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس ،ڈسٹرکٹ پولیس ،اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، رینجرز ،لیڈی سرچر، سیٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔