اسلام آباد: وزارت توانائی نے ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق پیسکوکے تمام 113، آئیسکو کے تمام 111 اور گیپکوکے تمام 60 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔
اس کے علاوہ لیسکوکے تمام 176، فیسکوکے تمام 110 اور میپکوکے تمام 138 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔