آج ہونے والا بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پاکستان بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور اس وقت بھی کئی شہر بجلی سے محروم ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران 2014 سے اب تک 9 ویں بار آیا ہے، بریک ڈاؤن کے باعث پورا پاکستان بجلی سے محروم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تیل اور گیس بچانے کے لیے متعدد پاور پلانٹس بند تھے، 2 بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی، گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ہاوسز صبح 7 بجے چلائے تو انجینئرز اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی، لاپرواہی کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا، سسٹم میں موجود 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ پنجاب کئی گھنٹے بعد اب بھی بجلی سے محروم ہے جبکہ کوئٹہ، جنوبی پنجاب اور کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا فالٹ نہیں ہوا، اگلے 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی بحال ہو جائے گی۔