گلوب ریذیڈنسیREIT کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندراج

کراچی28 دسمبر،2022: عارف حبیب ڈولمینREIT مینجمنٹ لمیٹڈ کی طرف سے آج گلوب ریزیڈنسی REIT (GRR) کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کرا دیا گیا۔اس موقع پر گانگ تقریب منعقد ہوئی،اس طرح یہ پاکستان کاپہلا لسٹیڈ ڈیویلپمنٹل رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ(REIT) بن گیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

عارف حبیب ڈولمینREIT مینجمنٹ اورجاویداں کارپوریشن کے چیئرمین،عارف حبیب نے خطبہ ء استقبالیہ پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ ” REIT انسٹرومینٹ
انویسٹرز کو محفوظ سرمایہ کاری کے ایک نئے ایونیو کا موقع دیتا ہے۔یہ اندراج کے ذریعے ریٹیل انویسٹرز کے لیے بھی قابل رسائی ہے۔REIT شفاف انداز میں مکمل دستاویزی رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ سرگرمیوں کو یقینی بناتی ہے۔REIT تحریری معاہدے کا تصور ہے جو ڈیویلپمنٹ کے لیے کسٹمرز ایڈوانسز کو رضاکارانہ طور پر محفوظ بناتا ہے کیونکہCDC اس فنڈ کی ٹرسٹی ہے۔یہ نہ صرف ڈیویلپمنٹ کے لیے مالی وسائل پیدا کرتی ہے بلکہ تعمیر کے ذریعے ملازمت کے وسیع مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔یہ حکومت کے خزانے میں ٹیکسوں کی صورت میں بھی حصہ ڈالتی ہے۔REIT کھلے پلاٹوں کوdeveloped پراپرٹیز میں تبدیل کرتی ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں زمین کی ویلیوکے دو گنا سے زیادہ ویلیو کا اضافہ ہوتا ہے۔اب تک عارف حبیب گروپ نے 110 بلین پاکستانی روپے کے فنڈ کے ساتھ کل نو REITs رجسٹر کرائی ہیں اور 38 بلین پاکستانی روپے کیREITs 2023 میں تخلیق کی جائیں گی۔یہ باہم مل کر 600 بلین پاکستانی روپے کی تعمیراتی سرگرمیاں تخلیق کریں گی۔ لسٹ ہونے والی پہلی ڈیویلپمنٹلREIT کی حیثیت سے گلوب ریزیڈنسیREIT کے مثبت رد عمل پر ہم شکر گزار ہیں “۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے،کہا” مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ REIT اسٹرکچر شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کی مکمل ڈاکومینٹیشن کی ضمانت دیتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) ہمیشہ پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کی پروموٹر رہی ہے اور ہم پاکستان کو اس مشکل مرحلے سے نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہماری کوششوں کے نتائج جلد ہی مارکیٹس میں نظر آنے لگیں گے جس کے بارے میں ہمیں یقین ہے اور اس سے نئی پراڈکٹس اور سیکٹرز کے لیے گنجائش پیدا ہو گی۔میں
REITs کے ہراول ہونے کی حیثیت سے اور گلوب ریزیڈنسیREIT کے اندراج پر عارف حبیب گروپ کو مبارک باد دیتا ہوں “۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین،عاکف سعید نے کہا کہ” گلوب ریزیڈنسیREIT پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہونے والی پہلی ڈیویلپمنٹلREIT ہے اور
اس کی لسٹنگ پاکستان میں REITs کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے جن کے فروغ کے لیے ہم پچھلے پندرہ سالوں سے کام کر رہے ہیں اور اب اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں “۔

PSX کی چیئر پرسن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ” میں نئی پراڈ کٹس مارکیٹ میں لانے اور مالیاتی و معاشی سیگمنٹس،دونوں میں اپنا جائز کردار ادا کرنے پر عارف حبیب گروپ کی تعریف کرتی ہوں “۔انھوں نے اسٹرکچرڈ اور شفاف کارپوریٹ گورننس فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا جس سے کاروبار کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ بنیادی طور پر صنعت ہے جو معیشت کے ایک بڑے حصے کوتوانائی دے سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طور طریقوں میں معاشی پہلوؤں کے علاوہ ماحولیاتی اثرات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے۔انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ REIT نہ صرف کیپیٹل مارکیٹس میں تیزی لا سکتی ہے بلکہ رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ
بزنس میں بہترین بزنس حکمت عملیاں بھی لا سکتی ہے۔

PSX کے ایم ڈی اور CEO فرخ خان نے کہا کہ” اس اہم موقع پر جب پی ایس ایکس پہلی ڈیویلپمنٹلREIT گلوب ریزیڈنسیREIT کی لسٹنگ کر رہا ہے،میں اس پراجیکٹ کو آگے لانے پر عارف حبیب ڈولمینREIT مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیئرمین عا رف حبیب کو مبارک باد دیتا ہوں۔میں اس تقریب کے مہمان خصوصی،وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جنھوں نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کے لیے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا۔انھوں نے ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آفر فار سیل کا انتظام کرنا عارف حبیب لمیٹڈ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔یہ آفر بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور اس نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔معاشی مشکلات کے باوجودGRR آفر فار سیل کے لیے انویسٹر کا رد عمل حوصلہ افزا رہا اور آفر فار سیل 2.8 گنا اوور سبسکرائب ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ PSX کیپیٹل مارکیٹ کو تقویت دینے کے لیے اپنی کوششوں میں پیش پیش رہے گا۔

جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے جنرل پبلک کو 10 پاکستانی روپے فی یونٹ کی قیمت پر14 ملین یونٹس پیش کیے گئے جو REIT اسکیم کے کل یونٹس کا10% بنتا ہے۔ REIT اسکیم کی آفر فار سیل14 اور15 دسمبر کو ہوئی جو2.77 گنا اوور سبسکرائب ہوئی۔فنڈ کا کل حجم2.8 بلین پاکستانی روپے ہے اور منصوبے کی لاگت20 بلین پاکستانی روپے متوقع ہے۔

GRR اڑتالیس ماہ کی محدود میعاد کے ساتھ ایک closed ended،لسٹیڈ ڈیویلپمنٹلREIT ہے جو انویسٹرز کو گلوب ریزیڈنسی اپارٹمنٹس کے یونٹ ہولڈرز بننے کاموقع پیش کر رہی ہے۔نیا ناظم آباد کراچی میں 9 ٹاورز پر مشتمل 1,344 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر دوسروں کے علاوہ بینکوں کے پریذیڈنٹس،SECP, PSX, CDC, NCCPL اور ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں