بلوچستان حکومت کی جانب سےمسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ اور پنشن دینے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسیحی برادری کو یکم جنوری 2023 کو ادا کی جانے والی تنخواہ اور پینشن 20 دسمبرکو ادا کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ احکامات وفاقی ٹریثری رولز والیم کی خصوصی رعایت کے تحت دیئے گئے ہیں۔