کراچی: نئےایڈمنسٹریٹرکراچی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور پاکستان متحدہ قومی مؤمنٹ (ایم کیو ایم) میں ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ سندھ کی ریر صدرات اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا. انہوں نے 26 دسمبر ستمبر 2022 کو اس عشرے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ہیں، سیف الرحمان میونسپل کمشنرکے ایم سی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ ڈی سی سینٹرل ، سیکریٹری صحت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔