پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر آج بروز جمعہ دو دسمبر کو ہونے والے اہم اجلاس کی صدرات کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوگا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، اس سلسلے میں شہباز شریف آج صبح ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، لیگی رہنما، معاونین خصوصی، اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔