سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امید ہے نئی فوجی قیادت ریاست اور قوم کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرے گی۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Congratulations to Gen Sahir Shamshad Mirza as new CJCSC & Gen Syed Asim Munir as new COAS. We hope new mly ldrship will work to end prevailing trust deficit that has built up in last 8 months between the nation and the State. Strength of the State is derived from its people. pic.twitter.com/5k4fVA2UGb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 30, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمےکی سبیل کرےگی۔قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کے خطاب کا ایک مخصوص حصہ بھی شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ مت بھولیے کہ مسلح افواج بھی عوام کی خادم ہیں، آپ قومی پالیسی نہیں بناتے‘‘