وزیردفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا ہے کہ وہ 2022 کے اختتام سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی حربے استعمال کیے لیکن ہم سرخرو ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی نے اگر حدود کراس کی، تو قانون حرکت میں آئے گا اور ریاست عام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔
وزیردفاع نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کے آپشن ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں اور جب عمران خان حکمران تھے، تو شہباز شریف سے مذاکرات کورَد کیا تھا۔
انہوں نے حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اولین ترجیح ہونی چائیے۔