پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آ رہا تھا جب لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے پائلٹ نے مے ڈے کال دی۔ رن وے پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا، طیارے نے بحفاظت لینڈ کیا۔
پائلٹ کے مطابق فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔ احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا۔ جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا، جہاز میں 54 مسافر سوار تھے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ طے شدہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔