اسلام آباد: جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننت جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کر دی گئی ہے۔