کوئیک اسٹائل ناروے کا ڈانسر گروپ پاکستان پہنچ گیا

ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ نے ’کوئیک اسٹائل‘ پاکستان پہنچ کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوک اسٹوڈیو نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا کہ ’کوئیک اسٹائل‘ ڈانسر گروپ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

انسٹا اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’کوئیک اسٹائل‘ کے ممبرز کراچی کے مزار قائد پر موجود ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے عندیہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے ناروے ڈانسر گروپ کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور یہ کراچی میں کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپین ملک ناروے سے تعلق رکھنے والا ’کوئیک اسٹائل‘ نامی یہ ڈانس گروپ مختلف ثقافتوں سے متاثر نظر آتا ہے. یہ ہی وجہ ہے کہ مختلف زبانوں کے گانوں پر ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس گروپ کی جانب سے انسٹا گرام اور یوٹیوب پر شیئر کی گئی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول گانے ’کنا یاری‘ اور پشتو گانے ’یا قربان‘ پر ڈانس ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں