ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی صورتحال کو نارمل قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں لانگ مارچ، احتجاج کی وجہ سے ہنگامہ آرائی اور حالات خراب ہونے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر کی صورتحال کو نارمل قرار دیا اور بلا وجہ تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کی تعلیم کو نقصان ہو رہا ہے لہذا افواہوں پر کان نہ دھریں اور تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔