عمران خان حملہ: ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کا فیصلہ اور تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد

لاہور: عمران خان پر حملے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشتگردی کےسپرد کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت دیگراداروں کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں