پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا۔
لانگ مارچ کے شرکا نے اپنا پہلا پڑاؤ شاہدہ میں ڈالا تھا، لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
تحریک انصاف کے فلاپ لانگ مارچ کے ناقص انتظامات پر اسد عمر نے حماد اظہر اور لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو جھاڑ پلا دی۔