کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت نے فلائی اوورز، پیڈسٹیرین برجز اور تمام پبلک پراپرٹیز سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے بل بورڈز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عرفان سعادت نے سندھ حکومت، کے ایم سی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو 15 نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
سماعت میں جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی بورڈز لگوانے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہم ناظر مقرر کرکے شہر بھر میں کارروائیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔