وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ مستعفیٰ ہوگئے
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ اعظم نذیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا۔
اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں ایک مختصرگروہ کی ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومت اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے۔ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔