ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ رقم سماجی تحفظ اور فوڈ سیکیورٹی پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔

سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ايک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں دیئے جائیں گے اور یہ خطیر رقم سماجی تحفظ، غذائی تحفظ اور کاروباری اداروں کے تعاون پر خرچ ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے ڈی بی کی جانب سے 1.5 ارب ڈالر قرض کی منظوری پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے ہوں گے، پاکستان کو فنڈز کا اجراء بھی اگلے ہفتے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں