وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے تمام اقسام کی کارروائی سے روک دیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور چھاپہ سے بھی روک دیا گیاہے۔

اس معاملے میں اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں