برطانیہ نے متاثرین سیلاب کے لئے مزید ایک کروڑ پاونڈ کی امداد کا اعلان کردیا۔
امداد کا اعلان برطانوی وزیرمملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے کیا،جبکہ اضافی امداد سے برطانوی امداد کا حجم 26.5 ملین پاونڈ ہوجائے گا۔
برطانوی وزیرمملکت لارڈ طارق آج صبح پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم، وزیرخارجہ، اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس کےعلاوہ برطانوی وزیرسندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔