عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کی وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا،نجی ٹی کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دیدی ۔اس حوالے سے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔