چار لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں، قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چار افراد نے میرے خلاف سازش تیارکی ہوئی ہے، میں نے ایک ٹیپ بناکررکھی ہوئی ہے، ٹیپ میں ان 4لوگوں کے نام بتائیں ہیں۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جمعہ کو سامنے آنے والی آڈیو لیک کو فیک قرار دے دیا۔

تاہم ساتھ ہی عمران خان نے انٹیلی جنس اداروں سے سوال کیے اور کہاکہ وزیراعظم ہاؤس سے آڈیوز آنا تشویش کی بات ہے۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا اور کہاکہ مجھے جیل میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ،ابھی تومیں جیل بھروتحریک شروع کرنےلگاہوں۔

عمران خان نے چار افراد پر اپنے خلاف قتل کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگایا۔

انہون نے کہاکہ 4افراد نے میرےخلاف سازش تیارکی ہوئی ہے، میں نے ایک ٹیپ بناکررکھی ہوئی ہے، ٹیپ میں ان 4لوگوں کے نام بتائیں ہیں۔

مارچ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا شہبازشریف،راناثناسن لیں،آپ سےزیادہ تیاری کی ہے، اسلام آبادکی جانب مارچ پلان کا چھوٹا ساحصہ ہے، آپ کی ہرپلاننگ ناکام ہوجائےگی،عمران خان آپ کو الیکشن کرانےپڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کووطن آنےدو،ایسااستقبال ہوگاکہ یادرکھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، مافیا لوگوں کے ضمیر خریدتے ، ڈراتے دھکماتے ہیں، سب کو حقیقی آزادی کے جہاد کیلئے تیار کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد صرف میانوالی کےعوام سے بھرجائےگا، کلمہ ہمیں غلامی سے نجات دلاتا ہے،غلام صرف اچھے غلام بن سکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غلام کسی قوم کی امامت نہیں کرسکتے، غلام کی پروازاقبال کے شاہین کی طرح نہیں ہوسکتی، آزادی ملتی نہیں ، چھینی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پیٹرول 150روپے لیٹر تھا، آج پیٹرول اور ڈیزل250روپے لیٹرہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں بجلی 16روپےفی یونٹ تھی، آٹا55 روپے کلو تھا،اب 100روپے کلو سے اوپرہے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں