عمران خان کی آڈیو اصلی یا جعلی، سوشل میڈیا پر نئی بحث

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیک آڈیو کے اصلی اور جعلی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں آج بھی ایک آڈیو لیک کی گئی ہے۔ عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ آڈیو اصلی بھی ہے یا جعلی۔

معروف ٹی وی اینکر شفا یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لیک ہونے والی نئی آڈیو میں محارت سے ایڈیٹنگ نہیں کی گئی ہے۔ اس آڈیو میں تو کسی پرائمری پاس بچے کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ دو تین مختلف مواقعوں کی آڈیو جوڑ کر لیک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بات درست ہے کہ آڈیو میں بظاہر تین الگ الگ ٹکڑے ہیں مگر کسی لمبی تقریر یا انٹرویو کو چھوٹا کرنے کے لیے سب چینل ایسا کرتے ہیں۔ اس لیے تینوں جگہ آواز تو عمران خان کی ہے اور فقرے مکمل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح سیاق و سباق سے مکمل واضح ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی حمایت اور خریدنے کی بات انہوں نے یقینا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں