ممکنہ لانگ مارچ کیلیے پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کر لی

ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی فائنل کرلی ہے تاہم پارٹی قیادت ہر صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی فائنل کال کے حوالے سےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج بنی گالہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے متعلق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ٹیمیں ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے اس دفعہ پلاننگ مختلف طریقے سے کر رہے ہیں اور 25 مئی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہیہ جتنی نچلی سطح پر جائیں گے ہم اتنی ہی نچلی سطح سے تیاری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ممکنہ دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ فیض آباد پہنچا دیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ اسکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کیے جائیں گے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی جبکہ سیکورٹی ادروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں